ڈائریکٹر خانہ فرہنگ کی حیدر آباد میں صاحبزادہ زبیر سے ملاقات
پاک ایران تعلقات، فلسطین کی صورتحال، غزہ میں مظالم ودیگر امور پرگفتگوفلسطینی شہدا کالہو عالم اسلام سے عملی یکجہتی، اتحاد کاتقاضا کرتا،صاحبزادہ زبیر
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)ڈائریکٹر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران حیدرآباد ڈاکٹر سعید ہاشمی کی قیادت میں ایرانی وفد نے جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان برادرانہ روابط، فلسطین کی صورتحال، غزہ میں اسرائیلی مظالم، تحریکِ طوفان الاقصیٰ، اسرائیلی قیادت کی سیاسی مشکلات، امریکی وسط مدتی انتخابات، اتحادِ امت اور عالم اسلام کو درپیش چیلنجز سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے پاک ایران تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے عوام مذہبی، تہذیبی اور تاریخی رشتوں میں منسلک ہیں۔ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعاون، اعتماد اور روابط کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں اور نہتے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی شہداء کا لہو عالم اسلام سے عملی یکجہتی اور اتحاد کا تقاضا کرتا ہے ۔انہوں نے تحریکِ طوفان الاقصیٰ کے تناظر میں فلسطینی عوام کی مزاحمت اور قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین محض کسی ایک خطے یا قوم کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مشترکہ انسانی، اخلاقی اور دینی مسئلہ ہے ۔ عالم اسلام کو فلسطین کے مظلوم عوام کی سیاسی، سفارتی اور انسانی سطح پر بھرپور حمایت کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات کرنے چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments