کراچی بارکا سندھ دھرتی کے حق میں نکالا گیا مارچ سانگھڑ پہنچ گیا
سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سندھ دھرتی کے حق میں نکالا جانے والا دھرتی مارچ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا سانگھڑ پہنچ گیا۔۔۔
جہاں سانگھڑ بار کے وکلا نے شرکا کا استقبال کیا۔ مارچ کی قیادت کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ کر رہے تھے ۔ اس موقع پر کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ دھرتی کو کسی بھی صورت تقسیم نہیں ہونے دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ نہروں کی تعمیر کے معاملے پر بھی وکلا برادری نے ببرلو کے مقام پر تاریخی دھرنا دیکر سندھ کے حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے حقوق اور دھرتی کے تحفظ کے لیے وکلا برادری اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments