مختلف علاقوں سے چھینے گئے موبائل فون کوئٹہ منتقل کرنے والا گرفتار

مختلف علاقوں سے چھینے گئے موبائل فون کوئٹہ منتقل کرنے والا گرفتار

کراچی (این این آئی) سچل پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں سے چھینے گئے موبائل فون خرید کر کوئٹہ منتقل کرنے والے ملزم زبیر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے قیمتی موبائل فونز سمیت مجموعی طور پر 24 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شہر کے مختلف علاقوں سے چھینے گئے موبائل فون خریدتا اور انہیں بس کے ذریعے کوئٹہ منتقل کرتا تھا، جہاں مفرور ملزم دلبر عرف جانی یہ فون خریدتا تھا۔ پولیس کے مطابق دلبر عرف جانی گرفتار ملزم زبیر کو موبائل فون فراہم کرنے کے عوض رقم بھیجتا تھا، جبکہ زبیر مبینہ طور پر یہ رقم موبائل فون چھیننے والے ملزمان کو ادا کرتا تھا۔پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے 24 موبائل فون شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں سے چھینے گئے تھے ۔ فونز کے اصل مالکان سے رابطہ کرلیا گیا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے ۔پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، جبکہ موبائل فونز کی خرید و فروخت اور انہیں دوسرے شہروں میں منتقل کرنے والے نیٹ ورک میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...