عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع سیلون میں آتشزدگی
کراچی (آئی این پی )کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں ایک عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع سیلون میں آگ لگ گئی، جس کے باعث عمارت کے فرسٹ فلور پر موجود افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے گراؤنڈ فلور پر سیلون جبکہ فرسٹ فلور پر گیسٹ ہاس قائم ہے ، جہاں چوکیدار سمیت چار سے پانچ خواتین موجود ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر لگی ہے ، جبکہ فرسٹ فلور پر موجود افراد کو بحفاظت باہر نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments