ہر شہری کو مساوی حقوق ملنے چاہئیں ، فریال تالپور
کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
اپنے پیغام میں فریال تالپور نے کہا کہ پاکستان کی ہندو برادری کی محنت، قربانیاں اور قومی ترقی میں خدمات ہمارے مشترکہ قومی تشخص کا قابلِ فخر حصہ ہیں۔ ان کی خوشیوں میں شریک ہونا اور ان کے حقوق و وقار کا تحفظ ہماری مشترکہ انسانیت اور قومی ذمہ داری ہے ۔فریال تالپور نے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کو مذہب اور عقیدے سے بالاتر ہوکر مساوی حقوق، تحفظ اور عزت ملنی چاہیے ۔ انہوں نے دعا کی کہ دیوالی کے روشن دیے ہندو برادری کے گھروں کو خوشیوں اور دلوں کو امید سے منور کریں اور یہ تہوار ملک میں امن، مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور خوشحالی کے فروغ کا ذریعہ بنے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments