کلچرفیسٹیول میں ڈانس بیٹل کے آڈیشن

کلچرفیسٹیول میں ڈانس بیٹل کے آڈیشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام 25 روزہ تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2026ء کے گیارہویں روز کا آغاز آربٹ ڈانس بیٹل کے آڈیشن راؤنڈ سے ہوا۔۔۔

 جس کے بعد اسٹوڈیو 1 میں ڈانس بیٹل کے فائنل راؤنڈ کا انعقاد کیا گیا، مقابلے کی میزبانی ناروے کے معروف ڈانسر نوید رضوانی نے کی، جبکہ ناروے کی معروف ڈی جے کیتھرین مشیلے کی ہپ ہاپ بیٹس پر نوجوانوں نے شاندار رقص کا مظاہرہ کیا، مقابلے میں ججز کے فرائض معروف ڈانسر مانی چاؤ، نگہت چوہدری اور لوکاس ڈی وائن نے انجام دیے ، نوجوانوں کے جوش و جذبے اور شاندار پرفارمنس سے غیر ملکی فنکار بھی بے حد محظوظ ہوئے ۔ ڈانس بیٹل کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے کاشان نے فرانس کے لوئس کو شکست دی بعدازاں فائنل میں کاشان نے آربٹ ڈانس بیٹل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...