میری پہچان پاکستان میں 50 سے زائد افراد کی شمولیت
کراچی (این این آئی) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایات کی روشنی میں میری پہچان پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے تنظیمی سرگرمیاں تیز کرنے اور کارکنوں کو آئندہ سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں کے لیے بھرپور تیاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
اس سلسلے میں کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تنظیمی اجلاس منعقد ہوئے ، جن میں کارکنوں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاسوں کے دوران 50 سے زائد افراد نے میری پہچان پاکستان میں شمولیت اختیار کی اور ڈاکٹر عشرت العباد خان کی قیادت اور سیاسی وژن پر اعتماد کا اظہار کیا۔اجلاسوں میں ڈاکٹر عشرت العباد خان کی قیادت، پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے ان کے مؤقف کو سراہتے ہوئے ان کے پرتپاک استقبال اور خیرمقدم کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments