طورخم بارڈر سے متعلقہ مسائل حل کئے جائیں :کارپٹ ایسوسی ایشن
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن نے حکومت سے طورخم بارڈر سے متعلقہ مسائل حل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا۔۔۔
افغانستان سے جزوی تیار خام مال نہ آنے سے ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں ،بد قسمتی سے سرکاری ادارے مشکلات کے حل کے بجائے اس کا سبب ہیں لیکن کوئی پوچھنا والا نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمن اور وائس چیئرمین ریاض احمد نے ہفتہ وار جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک ،کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان ، میجر (ر)اختر نذیر، سعید خان ، شاہد حسن شیخ، سعد الرحمان ، فیصل سعید خان ،محمود احمد، بلال احمد بٹ، احمد عرفان، محمد جعفر خالد، قمر ضیا ، شیخ عامر خالد ، عثمان رشید،علی احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔