منشیات فروش کو 14 سال قید وجرمانہ کی سزا
قصور(خبرنگار)قصور کی عدالت نے منشیات فروش کو 14 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزاسنادی۔
عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمے میں ملوث ملزم شہزاد عرف ببو کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف تفتیش جدید سائنسی بنیادوں پر مکمل کی گئی تھی، جس کی بدولت اسے کیفرِ کردار تک پہنچایا گیا۔