بھینسیں نہلاتا نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق
کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)قصور میں بھینسوں کو نہلاتا نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔لاش نہر سے نکال لی گئی۔
گاؤں تاراگڑھ کے قریب آر بی نہر میں 17 سالہ عبداللہ نہر میں بھینسیں نہلا رہا تھا کہ گہرے پانی میں چلے جانے سے اچانک ڈوب گیا ۔مقامی تیراک نوجوان نے بھر پور جدوجہد کر کے لاش کو باہر نکا ل لیا۔