تلخ کلامی پر خاتون نے ایک شخص پر بلیچنگ کیمیکل پھینک دیا

تلخ کلامی پر خاتون نے ایک شخص  پر بلیچنگ کیمیکل پھینک دیا

قصور(خبرنگار)قصور میں تلخ کلامی پر خاتون نے ایک شخص پر بلیچنگ کیمیکل پھینک کر زخمی کردیا۔

 تھانہ صدر قصور کے علاقے ذوالفقار ٹاؤن میں بسمہ بی بی اور غلام محی الدین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر بسمہ نے غلام محی الدین پر بلیچنگ کیمیکل پھینکا، متاثرہ غلام محی الدین کوبابابلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسی تھانہ کی حدود میں پیرو والا کے مقام پر دیور نے اپنی بھابھی ارم بی بی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں