خودسوزی کی کوشش کرنیوالی خاتون دم توڑ گئی
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شیخوپورہ کے علاقہ کوٹ عبدالمالک میں چند روز قبل گھریلو ناچاقی کی بناء پر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
بتایا گیا ہے کہ سلمیٰ عمران کا اپنے خاوند سے جھگڑا ہوا، جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خود پر پٹرول چھڑک کرآگ لگالی تھی ۔اسے تشویشناک حالت میں لاہور کے ہسپتال لیجایا گیا۔ جانبر نہ ہوسکی۔