خواتین سے پرس چھیننے والے اوباش کی درگت
کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)خواتین سے سربازار جھپٹا مار کر پرس چھیننے والے اوباش نوجوان کو شہریوں نے پکڑ کر خوب درگت بناڈالی اور پولیس کے حوالے کر دیا۔
دو خواتین گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے ساتھ گلی میں جارہی تھیں کہ ایک اوباش نوجوان نمودار ہوا اور جھپٹا مار کر پرس چھین کر فرار ہوتا پکڑا گیا۔