شاہکوٹ :شوہر نے بیوی ، قصور میں دیور نے بھابی قتل کردی

شاہکوٹ :شوہر نے بیوی ، قصور میں دیور نے بھابی قتل کردی

رفیق نے بیوی رضیہ پرتیزدھار آلے ،رشید نے ارم پر چھری سے وار کئے

ننکانہ صاحب، قصور (خبر نگاران،نمائندہ دنیا)شاہکوٹ میں شوہر نے بیوی کو، قصور میں دیور نے بھابی کو قتل کردیا۔ شاہکوٹ کے علاقے بخاری ٹاؤن میں گھریلو تنازع پر ملزم محمد رفیق نے اپنی42سالہ بیوی رضیہ پر تیز دھار آلے سے پے در پے وار کیے جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین کو محفوظ بنا کر شواہد اکٹھے کیے گئے ۔مقتولہ کے بیٹے عدیل کی مدعیت میں باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔ ڈی پی او ننکانہ نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت جاری کر دی۔ادھر تھانہ صدر قصور کے علاقہ پیرواالا میں گھریلو ناچاقی پر دیور رشید نے اپنے بھائی رمضان کی بیوی ارم بی بی کو چھری کے وار سے قتل کردیا۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں