غیرقانونی شکار میں ملوث 8 ملزم گرفتار،جرمانہ عائد
لاہور (اے پی پی)محکمہ جنگلات نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے غیرقانونی شکار میں ملوث8 ملزمان کو گرفتار کرکے جرمانہ عائدکر دیا۔
ترجمان کے مطابق وائلڈ لائف رینجرز چکوال،بہاولپور اور ملتان نے چنکارہ ہرن،جنگلی خرگوش اور کبوتر کے غیر قانونی شکارکی پاداش میں 8 ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر5 کو سوا دو لاکھ روپے جرمانہ جبکہ 3 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے برآمد کی گئیں 2 بارہ بور بندوقیں،1ایئر گن،1چنکارہ ہرن کی کھال معہ فٹ ٹرافی ضبط کرلیں ہیں۔