لیسکو:ستارہ کالونی سب ڈویژن کا اہلکار مس کنڈکٹ پر برطرف

لیسکو:ستارہ کالونی سب ڈویژن کا  اہلکار مس کنڈکٹ پر برطرف

لاہور (آن لائن) لیسکو میں بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت ایس ای ساؤتھ سرکل محمد حسین کی زیر نگرانی ستارہ کالونی سب ڈویژن میں تعینات اہلکار رانا عدنان علی (ایل ایم 11) کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے ۔

اہلکار کے خلاف سٹینڈنگ آرڈر 15(3) کے تحت انکوائری کی گئی، جس میں اسے صفائی کا مکمل موقع فراہم کیا گیا۔ انکوائری آفیسر کی رپورٹ میں الزامات ثابت ہونے پر فائنل شوکاز کے بعد مجاز اتھارٹی نے الزامات کو درست قرار دیا۔ چنانچہ انڈسٹریل اینڈ کمرشل ایمپلائمنٹ (سٹینڈنگ آرڈرز) آرڈیننس 1968 کے تحت ایڈیشنل منیجر، ڈیفنس ڈویژن نے مذکورہ اہلکار کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں