میٹروپولیٹن کے دو ذیلی محکموں نے ایک پائی جمع نہ کرائی

میٹروپولیٹن کے دو ذیلی محکموں نے ایک پائی جمع نہ کرائی

پراپرٹی ٹیکس اور لاری اڈوں کی ریونیو آمدن ہدف سے زائد وصول:رپورٹ

لاہور (عمران اکبر )میٹروپولیٹن کارپوریشن ذیلی دفاترریکارڈ کارکردگی،پراپرٹی ٹیکس اور لاری اڈوں کے ریونیو آمدن نے صوبے کی سب بڑی کارپوریشن کو خسارے سے بچا لیا ،دوسری طرف صوبائی مالیاتی ایوارڈ کی مد میں ترقیاتی حجم صفر رہا جبکہ 27میں سے دو محکموں نے ایک پائی جمع نہ کرائی ۔  684کروڑ وصول، ہدف سے 28فیصد زیادہ رہا ،پراپرٹی ٹیکس سے 9ماہ میں 640کروڑ سے زائد وصول، 129فیصد ہدف حاصل۔ریگولیشن سٹور کی سیل 294فیصد پر، 7کروڑ کے بجٹ پر 15 کروڑ سے زیادہ کمائی بلڈنگ پلان فیس 94فیصد وصول، 1.79کروڑ کا شارٹ فال برقرار۔ انفورسمنٹ فائن کی وصولی زیرو، 5.25کروڑ کے ہدف کے مقابل صرف 9لاکھ جمع ہوئے انفراسٹرکچر سٹور سے ایک روپیہ بھی وصول نہ ہو سکا، رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26: ایم سی ایل کو 714 کروڑ کے بجٹ پر 9ماہ میں 148 کروڑ اضافی آمدنی ،ہیڈ آفس ایم سی ایل کو 51کروڑ کا شارٹ فال، 31مارچ تک صرف 86فیصد ہدف حاصل ،پی ایف سی اے بقایاجات اور واجبات کی ادائیگی کی 121 کروڑ کی گرانٹ نہ مل سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں