ڈاکٹر انعم بتول پیڈیاٹرک سٹروک سینٹر کی فوکل پرسن مقرر
لاہور (این این آئی) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے پاکستان کے پہلے پیڈیاٹرک سٹروک سینٹر کے لیے ڈاکٹر انعم بتول کو فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے ۔
ڈاکٹر انعم بتول سٹروک مینجمنٹ میں باقاعدہ کلینیکل تربیت رکھتی ہیں۔ ایم ایس نے کہا کہ اس تقرری سے مریضوں کی بروقت رہنمائی، ریفرل سسٹم کی بہتری اور مختلف شعبوں کے مابین مؤثر کوارڈینیشن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ڈاکٹر انعم بتول نے اس موقع پر کہا کہ سینٹر کو جدید طبی آلات، تربیت یافتہ عملے اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے ۔