ائیر پورٹ روڈ پر پلازہ سے بجلی چوری پکڑی گئی

ائیر پورٹ روڈ پر پلازہ  سے بجلی چوری پکڑی گئی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو ائیر پورٹ روڈ سب ڈویژن کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی، ایس ڈی او ائیر پورٹ روڈ حافظ ضرار نے لیسکو ٹیم اور پولیس کے ہمراہ کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران ائیر پورٹ روڈ پر پلازہ سے بجلی چوری پکڑی گئی ،نجی پلازہ کے میٹر کا سافٹ ویئر بریچ کرکے بجلی چوری کی جارہی تھی، ایس ڈی او ائیر پورٹ روڈ حافظ ضرار کا کہنا ہے کہ لیسکو ٹیم نے کنکشن منقطع کرکے میٹر اور ٹرانسفارمر قبضہ میں لے لیا،بجلی چوری میں ملوث صارفین کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا،بجلی چوری کا تخمینہ لگا کر ڈیٹیکشن بل چارج کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں