حوالہ ہنڈی ،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5ملزم گرفتار سوا کروڑ پاکستانی روپے برآمد
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5ملزمان گرفتار کرلیے گئے ،گرفتار ملزمان میں وسیم محمود آفریدی ، عبدالوہاب ،ادریس خان ، اسحاق اور زبیر شامل ہیں۔
ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں دہلی گیٹ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے ، ملزمان سے مجموعی طور پر 1کروڑ 12 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے برآمد ہوئے ہیں ،ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔