2 انسانی سمگلر گرفتار

 2 انسانی سمگلر گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی سمگلر گرفتار،ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائیاں ،مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔

گرفتار ملزمان میں خورشید اور اسلم شامل ہیں ،حکام کے مطابق ملزمان کو لاہور اور شیخو پورہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ورک ویزہ کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 5 لاکھ سے زائد روپے ہتھیائے ۔گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں