مختلف محکموں کی اسامیوں کیلئے تحریری نتائج کااعلان

مختلف محکموں کی اسامیوں کیلئے تحریری نتائج کااعلان

بورڈ آف ریونیو میں سافٹ ویئر ڈیویلپر کی ایک اسامی کیلئے 5امیدوار کامیاب

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ، بورڈ آف ریونیو ، پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کے مجموعی طور پر 9 مختلف تحریری نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ میں سبجیکٹ سپیشلسٹ اسلامیات، سبجیکٹ سپیشلسٹ انگلش اور سبجیکٹ سپیشلسٹ ہسٹری کی ایک، ایک اسامی کے لیے 5، 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔بورڈ آف ریونیو میں سافٹ ویئر ڈیویلپر کی ایک اسامی کے لیے 5 امیدوار جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ایک اسامی کے لیے بھی 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں