پاکستان کو ملنے والی عزت سیاسی و عسکری قیادت کی جدوجہد کا ثمر:طارق ڈوگر
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگرنے کہا ہے۔
کہ پاکستان کو ملنے والی عزت و وقار موجودہ سیاسی و عسکری قیادت کی انتھک جدوجہد اور مربوط خارجہ پالیسی کا ثمر ہے ، عوام کے محبوب لیڈر میاں نواز شریف کی قیادت میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز تعمیر و ترقی کے ویژن کی تکمیل کیلئے کوشاں اورمیرٹ کی بالادستی یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔