محرم میں مثالی انتظامات یقینی بنائے جائینگے :ڈی پی او قصور

 محرم میں مثالی انتظامات یقینی بنائے جائینگے :ڈی پی او قصور

امن کمیٹی کااجلاس ، آفتاب پھلروان کی انتظامیہ، پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت

قصور(خبر نگار) ڈپٹی کمشنر قصورآفتاب احمد پھلروان نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان اور مثالی انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اہم جائزہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، انچارج ریسکیو ون ون ٹو ٹو ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، ضلعی محکموں کے افسروں اور ضلعی امن کمیٹی کے ارکان سمیت علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں ایثار اور رواداری کا درس دیتا ہے ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا خود دورہ کریں اور صفائی، لائٹنگ اور پیچ ورک وقت سے پہلے مکمل کروائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتظامیہ اور پولیس چوبیس گھنٹے متحرک رہے گی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں