ڈی آئی جی آپریشنز کا پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم

ڈی آئی جی آپریشنز کا پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم

لاہور (آن لائن) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم کا انعقاد کیا۔

 فیصل کامران نے 29اپیلوں کی سماعت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے4اہلکاروں کی سزا معافی کی اپیلیں مسترد کر دیں جبکہ7اہلکاروں کی اپیلوں پر دوبارہ انکوائری کے احکامات جاری کیے ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے 6 اہلکاروں کی سزاؤں کے معطلی کے احکامات بھی جاری کیے ۔فیصل کامران نے 12اہلکاروں کی سزاں میں کمی کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں فرائض منصبی انجام دہی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔کرپشن پر زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں