نگ چارلس سوم نے پروفیسر ڈاکٹر افضل جاوید کو او بی ای اعزاز سے نوازا

نگ چارلس سوم نے پروفیسر ڈاکٹر  افضل جاوید کو او بی ای اعزاز سے نوازا

لاہور (آن لائن) کنگ چارلس سوم کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل جاوید کو \'آفیسرآف دی آرڈر آف دی برٹش ایمپائر\' (او بی ای) اعزاز سے نوازا گیا۔

پروفیسر افضل جاوید سابق صدر ورلڈ سائیکاٹرک ایسوسی ایشن (2020 تا 2023) اور فاؤنٹین ہاؤس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہیں۔افضل جاوید کو ذہنی صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں 2 جون 2026 کو برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی جانب سے ونڈسر کیسل میں منعقدہ تقریب میں اعزاز دیا گیا۔پروفیسر افضل جاوید دنیا بھر میں ذہنی صحت کے فروغ کے لیے اپنی خدمات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں