نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں ای پروکیورمنٹ ٹریننگ سیشن

نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں ای پروکیورمنٹ ٹریننگ سیشن

لاہور(خبر نگار )نواز شریف سوشل سکیورٹی ٹیچنگ ہسپتال ملتان روڈ میں ای پروکیورمنٹ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔۔

 پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) کے ماہر نمائندگان نے پیسی افسروں کو ای پروکیورمنٹ طریقہ کار، قواعد و ضوابط اور آن لائن خریداری نظام پرتربیت دی ۔ ایم ڈی پیپرا صاحبزادی وسیمہ عمر نے ٹریننگ سیشن میں خصوصی شرکت کی اور سرکاری خریداری نظام میں شفافیت، ڈیجیٹلائزیشن اور مؤثر گورننس پر لیکچر دیا۔ ٹریننگ سیشن کا مقصد ادارہ جاتی استعدادِ کار میں اضافہ کرنا ہے ۔ ای پروکیورمنٹ نظام سے خریداری عمل میں مزید بہتری آئیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...