واسا کاصوبہ بھر میں نکاسی آب ہنگامی آپریشنز کی نگرانی کانظام فعال

 واسا کاصوبہ بھر میں نکاسی آب  ہنگامی آپریشنز کی نگرانی کانظام فعال

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )واسا پنجاب نے صوبہ بھر میں نکاسی آب اور ہنگامی آپریشنز کی نگرانی کیلئے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو مکمل فعال کر دیا ۔۔

 اس سینٹر کے ذریعے لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع کی سرگرمیوں کی مرکزی سطح پر مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے ۔ شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے 1334 ہیلپ لائن کو بھی نظام سے منسلک کیا گیا ہے۔

 ، جہاں صوبہ بھر سے موصول شکایات کی مانیٹرنگ کرکے متعلقہ اضلاع کو بروقت کارروائی کیلئے ہدایات دی جا رہی ہیں۔ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید کا کہنا ہے کہ تمام آپریشنز کی مرکزی سطح پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ شکایات ازالے کا مؤثر نظام قائم کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...