2 خواتین سمیت 3 افراد کو اغوا کرلیا گیا

2 خواتین سمیت 3 افراد  کو اغوا کرلیا گیا

قصور (نمائندہ دنیا،خبرنگار) تین مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے واقعہ میں پولیس تھانہ منڈی عثمان والا کے علاقہ داؤ کے کلاں کی رہائشی 16 سالہ (ع) بی بی دختر امانت کو نامعلوم افراد مبینہ طور پر اغوا کرکے لے گئے۔ دوسرے واقعہ میں پولیس تھانہ الہ آباد کے علاقہ گاؤں مائی رابو میں 17/18 سالہ (ف) گھر میں اکیلی تھی کہ مبینہ طور پر ملزم مائی رابو کا رہائشی ارشاد علی ولد مقبول احمدگھر آیا اور اسے بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا۔تیسرے واقعہ میں پولیس تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ جمشیر چک نمبر 24 سے 17 سالہ زین ولد اسلم بھٹی گھر سے جمشیر اڈا جانے کے لیے نکلا، تاہم واپس گھر نہ پہنچا۔ ذرائع کے مطابق نوجوان کو نامعلوم شخص کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...