تلونڈی :رائس ملز گارڈ کی فائرنگ سے 1 ڈاکو زخمی، 2فرار

تلونڈی :رائس ملز گارڈ کی فائرنگ  سے 1 ڈاکو زخمی، 2فرار

تلونڈی(نامہ نگار)تلونڈی کے علاقے سوڈیوال کی نجی رائس ملز میں مبینہ واردات کی کوشش، گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی، دو فرار ہوگئے۔

گزشتہ روز رائس ملز میں مبینہ طور پر تین مسلح ڈاکو واردات کی نیت سے پہنچے ، اس دوران ملز کے سکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی جبکہ اس کے 2ساتھی موقع سے فرار ہوگئے ۔زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔ پولیس کے مطابق فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...