نارنگ:تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مشعل بردار جلوس
نارنگ منڈی (نمائندہ دنیا) تحریک منہاج القرآن پی پی 136 نارنگ منڈی کے زیراہتمام عید میلادالنبیؐ کی مناسبت سے مشعل بردار جلوس نکالا گیا، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکاء نے ہاتھوں میں مشعلیں اٹھا رکھی تھیں۔جامع مسجد عمر فاروق سے شروع ہونیوالا مشعل بردار جلوس شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا جامع مسجد نقشبندیہ پہنچا جہاں اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سیرتِ طیبہ ؐ اور تعلیماتِ نبوی ؐ کی روشنی میں محبت، اخوت، برداشت، عدل و انصاف اور انسانیت کی خدمت کو فروغ دینے پر زور دیا۔اس موقع پر میاں شرافت ودیگر رہنماؤں نے کہا کہ حضور اکرمؐ کی حیاتِ مبارکہ پوری انسانیت کیلئے بہترین نمونہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments