ذبح شدہ گدھا برآمد، مضرِ صحت گوشت سپلائی کا انکشاف

ذبح شدہ گدھا برآمد، مضرِ صحت گوشت سپلائی کا انکشاف

کنگن پور کے شہریوں میں تشویش، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی

قصور،تلونڈی(خبرنگار،نامہ نگار)کنگن پور میں ذبح شدہ گدھا برآمد، ہوٹلوں پر مضرِ صحت گوشت کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے ۔تھانہ کنگن پور کے علاقہ میں ذبح شدہ گدھا برآمد ہونے پر مقامی شہریوں میں شدید تشویش پھیل گئی، جس پر پولیس نے فوری اقدام کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق نا معلوم عناصر گدھے ذبح کر کے ان کا گوشت مقامی ہوٹلوں اور دکانوں پر فروخت کیلئے سپلائی کرتے تھے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے اس مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا جا رہا ہے اور جلد ہی ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...