ننکانہ:دو ٹریفک حادثات ،ماں اور 3 بیٹیوں سمیت 14 افراد زخمی
ننکانہ صاحب (خبر نگار) ننکانہ صاحب میں دو مختلف ٹریفک حادثات کے دوران ماں اور 3 بیٹیوں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔
پہلا حادثہ شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر کوٹلہ کاہلواں سٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں فیصل آباد سے لاہور جانے والی وین بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے میں 10 مسافر زخمی ہوئے ، جن میں 30 سالہ کوثراسکی تین کمسن بیٹیوں 6 سالہ حیبہ، 4 سالہ حوریہ، 8 سالہ ہانیہ کے علاوہ25 سالہ معیز عرفان، 13 سالہ عبدالرحمان، 45 سالہ عثمان، 50 سالہ علی ظفر، 52 سالہ اﷲ دتہ اور 40 سالہ نوراں بی بی شامل ہیں۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی پانچ ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہسپتال منتقل کردیا۔دوسرا حادثہ سانگلہ ہل کچہری کے قریب کینال روڈ پر پیش آیا، جہاں دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں 15 سالہ عبدالرحمان، 23 سالہ طلال، 16 سالہ واصف اور 15 سالہ شفان زخمی ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments