لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی پتنگ بازی میں ملوث ملزم گرفتار

لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی  پتنگ بازی میں ملوث ملزم گرفتار

لاہور (آن لائن) لوہاری گیٹ پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف مہم کے دوران ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لوہاری گیٹ پولیس نے پتنگ بازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے متعدد پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر لیں۔ ملزم کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قاتل ڈور اور پتنگ بازی کی ممنوعہ سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...