کاہنہ :شہری پر تشدد اور حبس بیجا، مرکزی ملزم گرفتار
لاہور (آن لائن) کاہنہ کے علاقے گجومتہ میں شہری کو زبردستی حبسِ بے جا میں رکھنے اور مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاہنہ پولیس نے متضرر شہری کی درخواست پر قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔ مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان اسے زبردستی مکان کی چھت پر لے گئے جہاں ڈنڈوں اور بیلٹوں سے اس پر تشدد کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم شہزاد عرف کاکا کو گرفتار کر لیا، جسے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments