قادیانیوں کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے :علما
قادیانی ایک سازشی گروہ :جامع مسجد مدینہ میں ختم نبوۃ کانفرنس سے خطاب
لاہور(سیاسی نمائندہ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹاؤن شپ لاہورکے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان ختم نبوۃ کانفرنس جامع مسجد مدینہ میں منعقد ہوئی، کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے امت کے تمام طبقات نے بھرپور انداز میں شرکت کی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے ۔تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا۔
قادیانی ایک سازشی گروہ ہے جس نے ہمیشہ آئین پاکستان کی مخالفت کی ہے ۔ قادیانی اسلام، مسلمان اور پاکستان کے لیے یہود وہنود سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا مفتی محمدزبیرحسن، مبلغ مجلس لاہور مولانا عبد النعیم، مولانا محمدیوسف شیخوپوری، خواجہ غلام دستگیر فاروقی، قاری حبیب الرحمن، مولانا محمدخان، مولانا مختارالحق ظفر، پیرمحمدآصف،مولانا محمدمہتاب فاروق، مولانا محمد عمران نقشبندی،مولانا ابوبکر خان، مولانا محمداسلم، مولانا محمدکاشف بلال سمیت متعدد دینی ومقتدر شخصیات نے شرکت و خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ قادیانیوں کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments