4لاکھ ڈالر کی عدم ادائیگی ملزم کی ضمانت منظور

4لاکھ ڈالر کی عدم ادائیگی  ملزم کی ضمانت منظور

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صادق محمود خرم نے 4 لاکھ ڈالر سے زائد رقم کی عدم ادائیگی کے 11 مقدمات میں گرفتار ملزم اشتیاق اقبال کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

 وکیل عمائل گلزار نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار نے کمپنی سے انٹر نیٹ کی سہولیات حاصل کر رکھی تھیں، درخواست گزار دولاکھ 25 ہزار تیرہ ڈالر کی ادائیگی کر چکا ہے ، کمپنی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنا ٹیرف تبدیل کر دیا ، ٹیرف تبدیل کرنے پر درخواست گزار اور کمپنی کے درمیان تنازع پیدا ہو گیا، کمپنی نے نئے ٹیرف کے تحت درخواست گزار کے خلاف چار لاکھ 73 ہزار نوے ڈالر کا مقدمہ درج کر ا دیا ، کمپنی نے کاروباری کام کو دھوکار ہی بناکر گیارہ جھوٹے مقدمات درج کروادیئے ، درخواست گزار دو ماہ سے جیل میں ناکردہ گناہ میں قید ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...