ستھرا پنجاب :نشتر ٹاؤن یو سی 244 میں میڈیکل کیمپ کا افتتاح
ورکرز کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے :سی ای او
لاہور(اے پی پی)سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہریار عارف خان نے کہا ہے کہ شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی سہولیات ممکن بنانے والے فرنٹ لائن صفائی ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کے لیے نشتر ٹاؤن یو سی 244 میں خصوصی میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔
شہریار عارف خان نے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے افسران کے ہمراہ فرنٹ لائن ورکرز کے طبی معائنے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف سے ورکرز کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بات چیت کی اور ورکرز کو دی جانے والی ادویات کا بھی معائنہ کیا۔سی ای او نے کہا کہ صفائی ورکرز شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے فرنٹ لائن پر خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کی صحت، حفاظت اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ورکرز کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments