نوجوانوں کیلئے بینک آف انٹرپرینیورشپ قائم کیا جائے :شاہد منیر

نوجوانوں کیلئے بینک آف انٹرپرینیورشپ قائم کیا جائے :شاہد منیر

نوجوانوں کی بڑی تعداد جدید اور تخلیقی کاروباری آئیڈیاز رکھتی :ایکسپو سینٹر میں خطاب

لاہور (اے پی پی)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یوای ٹی) لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر تمغہ امتیاز نے نوجوانوں میں کاروباری سرگرمیوں، سٹارٹ اپس اور خود روزگاری کے فروغ کے لیے حکومت پنجاب کو بینک آف انٹرپرینیورشپ کے قیام کی تجویز پیش کردی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس خصوصی بینک کا مقصد نئے کاروبار شروع کرنے والے نوجوانوں کو آسان شرائط، کم شرحِ منافع اور کاروباری رہنمائی کے ساتھ مالی معاونت فراہم کرنا ہونا چاہیے ، تاکہ باصلاحیت نوجوان اپنے اختراعی آئیڈیاز کو کامیاب کاروبار میں تبدیل کرسکیں۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں(سی پاکستان)کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرپرینیورشپ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد جدید اور تخلیقی کاروباری آئیڈیاز رکھتی ہے ، تاہم سرمایہ اور مناسب مالی معاونت تک رسائی نہ ہونے کے باعث بہت سے قابلِ عمل منصوبے عملی شکل اختیار نہیں کر پاتے ۔ ایسے حالات میں بینک آف انٹرپرینیورشپ کا قیام نوجوانوں کو اپنے کاروبار شروع کرنے اور انہیں پائیدار بنیادوں پر آگے بڑھانے کے لیے مؤ ثر پلیٹ فارم فراہم کرسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...