میڈیکل ڈسپوزیبل اشیا کی خریداری کیلئے ٹیکنیکل گروپ تشکیل
مریض کے جسم میں استعمال ہونے والی اشیا کے لیے سخت معیار ناگزیر :ماہرین
لاہور(ہیلتھ رپورٹر)سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پنجاب کے ٹرژری کیئر ہسپتالوں کیلئے ڈسپوز ایبل اشیا کی خریداری کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا ہے ۔ اس حوالہ سے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کا پہلا اہم اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں اشیا کی تکنیکی تفصیلات پر ماہرین نے تفصیلی مشاورت کی۔ اجلاس میں انویسیو اور نان انویسیو اشیا کے لیے سرٹیفکیشن کی شرائط پر غور کیا گیا-ماہرین نے کہا کہ مریض کے جسم میں استعمال ہونے والی اشیا کے لیے سخت معیار ناگزیر ہے -سفارشات کی روشنی میں محکمے نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو مراسلہ ارسال کیا ہے اورورکنگ گروپ نے سفارش کی کہ جعلی دستاویزات کے معاملے پر پنجاب پروکیورمنٹ رولز کے تحت کارروائی کی جائے -ڈریپ سے جواب موصول ہونے کے بعد ورکنگ گروپ اپنی حتمی سفارشات مرتب کرے گا-حتمی سفارشات میں بڈنگ ڈاکومنٹس، اشیا کی فہرست، تفصیلاتِ معیار اور ایویلیوایشن کرائیٹیریا شامل ہوں گے -
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments