انکم ٹیکس ریٹرن ٹیکس میں مسائل حل کئے جائیں:ٹیکس بار

انکم ٹیکس ریٹرن ٹیکس میں مسائل حل کئے جائیں:ٹیکس بار

آئرس سسٹم کی خامیوں سے شدید مشکلات درپیش ہیں، عہدیداران کی گفتگو

لاہور( آئی این پی) پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے انکم ٹیکس ریٹرن ٹیکس سال2026 میں 18 سے زائد تکنیکی اور قانونی مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئرس سسٹم کی خامیوں اور رکاوٹوں کے باعث ٹیکس دہندگان، ٹیکس پریکٹیشنرز اور کاروباری افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر احسان الحق شیخ، جنرل سیکرٹری طاہر محمود بٹ، لاہور ٹیکس بار کے صدر رانا ثاقب منیر، جنرل سیکرٹری محمد فاروق گجر، سینئر نائب صدر پاکستان ٹیکس بار شکیل اے خان، سیالکوٹ ٹیکس بار کے صدر ثاقب جاوید، نائب صدر ندیم احمد چودھری، اوکاڑہ ٹیکس بار کے محمد طیب اور لاہور ٹیکس بار کے سابق صدر شہباز صدیق سمیت دیگر عہدیداروں نے ایف بی آر اور پرال حکام کے ساتھ اجلاس میں مسائل کی نشاندہی کی۔اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے پرال کے ڈائریکٹر زین العابدین ساہی، چیف سیکرٹری آپریشنز، چیف سیکرٹری پالیسی، ایڈیشنل ڈائریکٹر پرال احمد شکیل بابر، ڈاکٹر نجیب اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...