حکومت کا مقصد منصوبوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانا:تیمور خالد

حکومت کا مقصد منصوبوں کے ثمرات  عام آدمی تک پہنچانا:تیمور خالد

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر میاں تیمور خالد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت کو مستحکم کرنے۔۔۔

 سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری سرگرمیوں میں اضافے ، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور عوام کو درپیش معاشی مشکلات میں کمی لانے کیلئے مسلسل عملی اقدامات کر رہی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سربراہی میں صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی، صحت، تعلیم، زراعت، صنعت، روزگار، انفراسٹرکچر اور شہری خدمات کی بہتری کیلئے ایک جامع ترقیاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ، حکومت کی کارکردگی کا بنیادی مقصد محض منصوبوں کا اعلان نہیں بلکہ ان کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانا اور ایسا انتظامی نظام تشکیل دینا ہے جس میں شہریوں کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...