حکومت شیخوپورہ میں سہولیات منصوبوں کو وسعت دے :ملک اکرام
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجمن غلامان مصطفیؐ کے سرپرست اعلیٰ ملک اکرام دمن ڈوگرنے کہا ہے کہ شیخوپورہ ایک اہم صنعتی، زرعی اور تجارتی ضلع ہے اور یہاں علاقائی تعمیر و ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔۔۔
حکومت کو شیخوپورہ میں سڑکوں، نکاسی آب، پینے کے صاف پانی، صحت، تعلیم، ٹریفک مینجمنٹ، صنعتی انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کے منصوبوں کو مزید وسعت دینی چاہیے ، کیونکہ ضلع کی ترقی نہ صرف مقامی آبادی بلکہ پنجاب کی مجموعی معاشی سرگرمیوں کیلئے بھی اہم ہے ،صنعتی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے ، ٹریفک کے مسائل حل کرنے اور شہری و دیہی علاقوں میں صفائی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے سے شیخوپورہ کے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے جبکہ مقامی حکومتوں کو بااختیار اور فعال بنا کر گلی محلوں اور دیہات کی سطح پر عوامی مسائل حل کرنے کا مؤثر نظام قائم کیا جا سکتا ہے ۔موجودہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ انتظامی اصلاحات اور شفافیت پر بھی توجہ دے ، سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور افسران و اہلکاروں کی جوابدہی کے نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments