آج پھر ایک عطاء اللہ شاہ بخاریؒ کی ضرورت ہے :مجلس احرار
احرار اسلام قادیان سے لے کر ربوہ تک ایک پوری تاریخ رکھتی :عہدیداران
لاہور(سیاسی نمائندہ) مجلس احرار اسلام پاکستان کی قیادت نے کہا ہے کہ پھر آج ایک سید عطاء اللہ شاہ بخاری ؒکی ضرورت ہے تا کہ سامراج کے ایجنٹوں اور منکرین ختم نبوت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر زندگی گزارنے کا ڈھب سکھایا جائے ،قائد احرار سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر میاں محمد اویس، سید عطاء المنان بخاری اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برطانوی سامراج سے پنجہ آزامائی نہ کرتے تو ہم آزادی کی نعمت سے ہمکنار نہ ہوتے ۔
انہوں نے کہا کہ سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر کے عوام کے دلوں پر سے برطانوی سامراج کا جو خوف تھا اس کو اتار پھینکا اور لوگوں کو زندگی گزارنے کا حوصلہ دیا، تحریک تحفظ ختم نبوت کا راستہ ہم وار کر کے منزلیں متعین کیں اور 1934میں سب سے پہلا پڑاؤ قادیان میں ڈالا۔ مجلس احرار اسلام قادیان سے لے کر ربوہ تک ایک پوری تاریخ رکھتی ہے جس طرح قادیان میں پہلے داخلے کا اعزاز مجلس احرار کو ہوا ،اسی طرح 27فروری1976میں پہلا داخلہ فرزندان امیر شریعت کی قیادت میں ربوہ میں ہوا اب جو ربوہ میں بہار نظر آرہی ہے ،یہ سب امیر شریعت اور اکابر احرارکا فیض ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments