ننکانہ :چوری و ڈکیتی کی چار وارداتیں

 ننکانہ :چوری و ڈکیتی کی چار وارداتیں

ننکانہ صاحب (خبر نگار) ننکانہ صاحب کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی چار وارداتوں کے دوران نامعلوم ملزمان مویشی، ٹرانسفارمر، دکان کا سامان، نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے۔

تھانہ صدر سانگلہ ہل کے علاقے گھلے باجوہ روڈ پر موٹرسائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے کوٹلہ کلاں، چک نمبر 43 کے رہائشی طلعت محمود کو روک کر اسلحے کے زور پر 11 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ تھانہ واربرٹن کے علاقے کوٹ نہال میں نامعلوم چور صابر کھوکھر کی حویلی سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی بکری اور بکرا چوری کرکے لے گئے ۔ تھانہ سیدوالہ کے علاقے واں مکھن میں چور ماسٹر ارشد محمود کے زرعی رقبے سے ٹیوب ویل کا ٹرانسفارمر لے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...