ننکانہ :بچیکی روڈ پر بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر نوجوان زخمی
ننکانہ صاحب(خبر نگار)ننکانہ بچیکی روڈ پر برخوردار گاؤں کے قریب بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے باعث 25سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔
علی رضا بھوسے سے لدی ٹرالی پر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، جس سے اسے شدید کرنٹ لگا اور اس کی حالت غیر ہوگئی۔ریسکیو ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ننکانہ منتقل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments