پولیس کی کارروائی، پانچ کلو چرس سمیت ملزم گرفتار
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ بھکھی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شاہد محمود عرف شیری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 کلو چرس برآمد کرلی۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم گاؤں پیرکوٹ کی جانب سے مین فیصل آباد روڈ پر پیرکوٹ بائی پاس کی طرف آرہا تھا کہ پولیس نے مشکوک جان کر اسے روک لیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ بھکھی میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments