نارنگ منڈی :بندروں کی یلغار، شہری خوفزدہ، بزرگ زخمی
نارنگ منڈی (نمائندہ دنیا) نارنگ منڈی کے محلہ رفیق آباد میں بندروں کی آزادانہ نقل و حرکت نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔
بندروں کے خوف سے بچے ، خواتین اور بزرگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں، جبکہ ان کے حملے سے ایک بزرگ شہری زخمی ہوگیا۔ شہریوں کے مطابق بندروں کی موجودگی کے باعث گھروں کی چھتوں پر جانا بھی دشوار ہوچکا ہے اور ہر وقت کسی ناخوشگوار واقعے کا خدشہ رہتا ہے ۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ تاحال معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بندر کہاں سے آئے اور ان کا مالک کون ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments