ننکانہ :مضر صحت پانی فروخت کرنے پر واٹر پلانٹ سیل

 ننکانہ :مضر صحت پانی فروخت کرنے پر واٹر پلانٹ سیل

فوڈ سیفٹی ٹیم نے 400لیٹر پانی تلف کردیا، نمونہ لیبارٹری ٹیسٹ میں فیل

ننکانہ صاحب (خبر نگار) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے نواحی گاؤں اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک واٹر پلانٹ سے برآمد ہونے والا 400 لیٹر مضر صحت پانی تلف کردیا اور پلانٹ سیل کرکے مقدمہ درج کروا دیا۔ کارروائی پانی کا نمونہ لیبارٹری ٹیسٹ میں فیل ہونے پر کی گئی۔ چیکنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ پلانٹ لازمی فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر چلایا جا رہا تھا اور بوتلوں پر غیر منظور شدہ لیبلز استعمال کیے جا رہے تھے ، جن پر بیچ نمبر بھی درج نہیں تھا۔ ٹیم نے خالی بوتلیں، ڈھکن اور غیر منظور شدہ لیبلز بھی قبضے میں لے لیے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ خوراک کے معیار سے متعلق شکایات فوری طور پر فوڈ اتھارٹی کو پہنچائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...