ننکانہ :دونوجوانوں نے زہریلی گولیاں کھاکر خود کشی کر لی
24سالہ عمیر ڈسٹرکٹ، 17سالہ ساحل میو ہسپتال میں دم توڑ گیا
ننکانہ صاحب (خبر نگار) ننکانہ صاحب میں زہریلی گولیاں کھانے کے دو مختلف واقعات میں دو نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے ۔ پہلے واقعے میں شاد باغ کالونی کے رہائشی بدر منیر کے 24سالہ بیٹے عمیر بدر نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں، جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔ اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ دوسرے واقعے میں واربرٹن کے نواحی گاؤں بھگوڑ کے رہائشی 17 سالہ ساحل مسیح نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کے باعث زہریلی گولیاں کھا لیں۔ اسے تشویشناک حالت میں لاہور کے میو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ بھی جانبر نہ ہوسکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments